12 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…پنجاب کے میدانی علاقے آئندہ کئی روز تک صبح کے وقت دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں کئی روز تک صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ آج سب سے کم درجہٴ حرارت اسکردو اور پاراچنار میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔