پاکستان
12 دسمبر ، 2013

فوٹیج کا معاملہ،سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار انکوائری افسر مقرر

فوٹیج کا معاملہ،سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار انکوائری افسر مقرر

اسلام آباد…سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ اجلاس کی فوٹیج کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس کی ایکسکلوسیو فوٹیج جیو نیوز نے نشر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ جیو نیوز کی ایکسکلوسیو فوٹیج پر دیگر نجی چینلوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

مزید خبریں :