13 دسمبر ، 2013
دبئی…آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر کے ساتھ ٹیسٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا،سنگا کارا ون ڈے کے بہترین کھلاڑی منتخب ہو گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال کے بہترین کھلاڑیوں اور بیسٹ امپائر کا اعلان کر دیا ہے،مائیکل کلارک،سارا سال جن کا بلا رنز اگلتا رہا،آئی سی سی کے پینل نے ان کو سال کا بہترین کھلاڑی چن لیا ۔صرف یہی نہیں،کلارک ٹیسٹ پلیئر آف دی ائیر ایوراڈ بھی لے اڑے۔ون ڈے کرکٹ کے نامزد کھلاڑیوں میں تو پاکستانی قائد مصباح ،اور سعید اجمل بھی تھے لیکن یہ ایوارڈ جیتا سری لنکا کے کمارا سنگا کارا نے۔بھارت کے کپتان ایم ایس دھونی جنہیں پیپلز چوائس ایوارڈ ملاتھا ان کے ٹیم میٹ پجارا کو امیرجنگ پلیئر آف دی ائیر منتخب کیا گیا۔پاکستان کے حصہ میں ایک ایوارڈ آیا،جو فاسٹ بولر عمر گل نے جنوبی افریقا کے خلاف بہترین کارکردگی کی بدولت اپنے نام کیا انہیں ٹی ٹوئنٹی بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا،سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردنے اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے، تو ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی ،یعنی سال کے بہترین امپائر کا اعزاز انگلینڈ کےKettleborough- Richard نے جیت لیا۔خواتین میں ون ڈے کی بہترین کھلاڑی نیوزی لینڈ کی Suzie Bates قرار پائیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ائیر کا اعزاز انگلینڈ کی سارا ٹیلر کے نام رہا ۔