13 دسمبر ، 2013
پشاور…خیبر میڈیکل کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبہ پر پروفیسر کے مبینہ تشدد کے خلاف طلبہ نے کالج میں مظاہرہ کیا۔ جبکہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو نے پروفیسر کو معطل کردیا،خیبر میڈیکل کالج کے طالبہ پر شعبہ اناٹومی کے پروفیسر رحیم بنگش کے مبینہ تشدد کے خلاف طلبہ نے کالج میں مظاہرہ کیا.مظاہرین نے پروفیسر رحیم بنگش کی جانب سے گذشتہ روزفرسٹ ائیر کی طالبہ پر تشدد کے خلاف نعرہ بازی کی اور پروفیسر کی برطرفی کا مطالبہ کیا، کالج انتظامیہ نے واقعہ کے تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، طلبہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو عنایت شاہ روغانی نے پروفیسر رحیم بنگش کو معطل کردیا۔