13 دسمبر ، 2013
کراچی…حکومت سندھ نے اپنے فیصلے سے دستبردار ہوتے ہوئے صوبے میں مارچ کے بجائے 18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے پر رضا مند ہو گئی ہے ۔ حکومت سندھ مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے اپنے فیصلے سے دستبردار ہوگئی ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں 18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹر لسٹوں میں ووٹرز کے نام کا ان کے اپنے علاقے میں درست اندارج اور مقناطیسی سیاہی کی فراہمی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہورہے ہیں۔جبکہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے بھی سندھ میں 18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ دی تھی جس پر سندھ حکومت نے انتخابات مارچ میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔ سندھ حکومت کے اعلان کے بعد قائم مقام الیکشن کمشنرنے چیف سیکریٹری سندھ کو اسلام آباد طلب کیا تھا۔