28 مارچ ، 2012
کراچی … ایم کیوایم کے سیکٹر ممبر منصورمختار اور انکے بھائی کے قتل کا مقدمہ پی آئی بی کالونی تھانے میں درج کرلیا گیاہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزمسلح دہشت گردوں نے پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم کے سیکٹرممبر منصورمختار اور انکے بھائی کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واقعہ کا مقدمہ منصور مختار کے بھائی مسعود مختار کی زخمی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔ مقدمے میں ملزم احمد علی اور دو ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ نمبر 83/2012 قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قتل کا مقدمہ 20 گھنٹے بعد درج کیا گیا ہے۔