28 مارچ ، 2012
کراچی ... کراچی میں لیاقت آبادکے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کے بعد رینجرز نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔لیاقت آباد میں سی ون ایریا کے علاقے الیاس گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ جبکہ انگارہ گوٹھ میں بھی دو گروپوں کے درمیان کے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد رینجرز نے علاقے میں صورتحال پر قابو پالیا ہے۔