28 مارچ ، 2012
صنعاء ... یمن کی حکومت نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کی بیوہ امل السادہ اور اس کے چار بچوں کو رہا کیا جائے۔غیرملکی خبرایجنسی سے گفت گو کرتے ہوئے یمن کے وزیرخارجہ ابوبکرالقربی نے حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی بیوہ امل اور ان کے چاروں بیٹوں کو رہا کیاجائے۔ یمنی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امل اور اس کے بچوں کو یمن کے حوالے کرنے سے انکارکر رہا ہے حالانکہ پاکستانی حکام کی جانب سے امل اور اس کے بچوں کی یمن منتقلی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ ان کاکہناتھا اسامہ کی بیوہ امل اور اس کے بچوں نے کوئی جرم نہیں کیا ۔باپ کے کیے کی سزاانھیں نہیں ملنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امل کی یمن منتقلی کیلیے پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ پاکستان میں امل کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ان پرپاکستان میں غیرقانونی داخلے اورقیام پرفردجرم دواپریل کوعائدکی جائے گی۔