پاکستان
28 مارچ ، 2012

علامہ محمد احمد لدھیانوی طویل مذاکرات کے بعد شخصی ضمانت پر رہا

 علامہ محمد احمد لدھیانوی طویل مذاکرات کے بعد شخصی ضمانت پر رہا

اسلام آباد ... اہل سنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کو طویل مذاکرات کے بعد شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔رہائی کے بعد علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کارکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مشتعل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن پر امن رہ کر دفاع پاکستان کی پالیسی کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے علامہ محمد احمد لدھیانوی منگل کی سہہ پہر پارلے منٹ ہاؤس کے باہر دفاع پاکستان کو نسل کے زیر اہتمام نیٹو سپلائی لائن کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرنے کے بعد جب لاپتا افراد کے کیمپ میں گئے تو اسلام آباد انتظامیہ نے انہیں گرفتار کر نا چاہا جس پر انہوں نے گرفتاری کے آرڈر طلب کئے تو پولیس فراہم نہ کر سکی۔اسلام آباد کی حدود سے نکلتے وقت اسلام آباد انتظامیہ نے انہیں اپنے گھیرے میں لے لیا تاہم اس موقع پر علامہ لدھیانوی کے سیکڑوں کارکنا ن اور دفاع پاکستان کونسل کے قائدین اعجاز الحق ،میاں اسلم ،حاجی غلام مصطفی ٰ خان ،عبداللہ گل ،مولانا فضل الرحمان خلیل موقع پر پہنچ گئے۔علامہ لدھیانوی کو آئی نائن تھانے لے جایا گیا جہاں دفاع پاکستان کے رہ نماؤں ،سینٹر طلحہ محمود اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ،آئی جی اسلام آباد ،چیف کمشنر اسلام آباد ،ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ چھ گھنٹے طویل مذکرات کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ان پر دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تاہم انہیں شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔علامہ لدھیانوی کی گرفتاری کے خلاف حیدر آباد ،سکھر ،جھنگ سمیت مخلتف علاقوں میں احتجاج کیا گیا جبکہ ہزارہ ڈویژن میں ایبٹ آباد کے مقام پر شاہراہ ریشم بلاک کر دی گئی۔رہائی کے بعد کارکنوں سے خطاب میں علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ وہ تشدد اور نفرت کے بجائے امن اور محبت کو اپنا ہتھیار بنائیں گے اور پاکستان کی بقا اور دفاع کی جنگ لڑتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کاش کراچی میں بھی پولیس اتنی متحرک ہو تی تو بے گناہ شہریوں کا اتنا نقصان نہ ہو تا ۔

مزید خبریں :