کھیل
15 دسمبر ، 2013

قومی جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

قومی جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

لاہور…قومی جونیئرہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ قومی ہاکی ٹیم نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے بعد آج واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئی۔ نویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو پنالٹی شوٹ پر 4-2 سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :