پاکستان
28 مارچ ، 2012

کبیروالا:محنت کش پر تشدد، سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں

کبیروالا:محنت کش پر تشدد، سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں

کبیروالا … کبیروالا میں زمیندار نے محنت کش کو مبینہ طور پر بیوی سے تعلقات کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں۔پولیس کے مطابق واقعہ کبیر والا کے موضع عنایت پور میں پیش آیا جہاں کے مقامی زمیندار رشید سہو کو شبہ تھا کہ بھٹہ ملازم عبدالمجید اور اس کی بیوی میں تعلقات ہیں جس پر اس نے عبدالمجید کو بلوا کر ساتھیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد کے بعد ملزمان نے اس کے سر کے بال اور بھویں بھی مونڈ دیں۔ متاثرہ شخص کی درخواست پر مقامی زمیندار سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تین کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :