28 مارچ ، 2012
کوئٹہ… بلوچستان کے علاقے قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی اور یہ 10کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے باعث آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ تا حال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔