پاکستان
28 مارچ ، 2012

سپریم کورٹ حسین حقانی کی درخواست کی سماعت کل کرے گا

سپریم کورٹ حسین حقانی کی درخواست کی سماعت کل کرے گا

اسلام آباد… چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سابق سفیر حسین حقانی کی جانب سے دائر درخواست پر 10رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہیجو ان کا بیان لندن یا امریکا سے وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کی درخواست کی سماعت کرے گا۔ حسین حقانی نے درخواست دائر کی تھی کہ انہیں جان کا خطرہ ہے لہذا جس طرح کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز کو وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، انہیں بھی فراہم کی جائے۔ توقع ہے کہ بینچ میمو کمیشن کی مدت بڑھانے کا معاملہ بھی زیر غور لائے گا۔

مزید خبریں :