پاکستان
28 مارچ ، 2012

لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا میں مظاہرے

لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا میں مظاہرے

لاہور/فیصل آباد/سرگودھا… بجلی کی بندش کے خلاف لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا میں شدید مظاہرے جاری ہیں۔ سرگودھا میں مشتعل مظاہرین نے دکانوں کا سامان باہر نکال کر آگ لگا دی۔ لاہور میں شہریوں نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ڈالنے پر لیسکو کسٹمر سروس سنٹر ٹاوٴن شپ پر دھاوا بول دیااور دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔لاہور میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز والے بل ملنے پر صارفین سراپا احتجاج بن گئے لوگوں کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے لیسکو آفس ٹاوٴن شپ پہنچ گئی۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بلوں سے فیول چارجز ختم کئے جائیں تاہم متعلقہ حکام کی طرف سے انکار پر شہری مشتعل ہو گئے اور انہوں نے دفتر کے شیشے توڑ دیئے۔ ایکسین ٹاوٴن شپ نے حالات دیکھ کر پولیس بلا لی جنہوں نے مظاہرین کو دفتر سے باہر نکالا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اضافی بل ادانہیں کریں گے۔ادھر فیصل آباد میں فیسکو کے صنعتی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کے باوجود مزدروں نے آج بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔اس دوران سمندری روڑ ،سدھار بائی پاس ،نڑ والا روڑ اور سرگودھا روڑ پر مزدروں نے جمع ہو کر احتجاجی مظاہرے کیئے اس دوران موٹر وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا مزدروں کا موقف تھا کہ انکے احتجاج کے پیش نظر فیصل آباد کے صنعتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہتر تو کی جا رہی ہے لیکن وہ ان علاقوں میں چار گھنٹوں سے زیادہ کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے۔ دوسری طرف گھریلو صارفین اور کمرشل صارفین کے لیے 14گھنٹوں سے زائدغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :