21 دسمبر ، 2013
سکھر…قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اگراحتجاج کررہے ہیں تو کوئی برائی نہیں، جمہوریت میں سب کو احتجاج کا حق حاصل ہے،سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مڈٹرم انتخابات نہیں ہونے چاہئیں۔پیپلز پارٹی مڈٹرم انتخابات کی حامی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے پارلیمنٹ کے اندر تماشے کا جو لفظ استعمال کیا وہ اسے واپس لیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشن گنگا ڈیم پاکستان کے لیے زندگی اورموت کا مسئلہ ہے۔