21 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی میں گزشتہ روز خود کش حملے میں زخمی ہو نے والے ایس ایچ او شفیق تنولی نے کہا ہے کہ ان پر حملہ کرنے والے نوجوان نے شلوار قمیض میں ملبوس تھا جبکہ اس کی عمر20 سے 22 سال کا کے درمیان تھی ،اسپتال میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے زخمی انسپکٹر نے کہا موٹرسائیکل پر سوار نوجوان آیا اور زورداردھماکا ہوگیا تاہم میں یہ دیکھنے سے قاصر رہا کہ وہ آگے کی جانب گرا یا پیچھے کی جانب۔ جیو کے نمائندے کے سوال پر شفیق تنولی نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ حملے سے ان کے حوصلے پست نہیں ہو ئے ۔