21 دسمبر ، 2013
شکار پور…جیو نیوز کے شہید رپورٹر ولی خان بابر قتل کیس میں ملزمان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے،جس کے بعد سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔مقدمے کی سماعت صبح نوبجے ڈسٹرکٹ جیل شکارپور کے اندر ہونا تھی لیکن ملزمان کے وکیل سلمان مجاہد کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت نہیں ہوسکی۔اس سے پہلے14 دسمبر کی سماعت بھی مدعی اور ان کے وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی۔ مقدمے کے نامزدملزمان کراچی سے شکار پور جیل منتقل کئے جاچکے ہیں۔ ملزما ن کے وکیل سلمان مجاہد نے مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت کے بجائے سیشن کورٹ میں چلا نے کی درخواست دے رکھی ہے۔