25 دسمبر ، 2013
قاہرہ…مصر کی عبوری حکومت نے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی جماعت الاخوان المسلمون کو دہشتگرد جماعت قرار دیدیا ہے۔اعلیٰ تعلیم کے مصری وزیر حسام عیسیٰ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس گروپ کو دہشتگرد قرار دیدیا جائے۔انھوں نے دریائے نیل کے ڈیلٹائی شہر منصورہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے ، گرجوں پر حملو ں اور تشدد کے دیگر واقعات میں اس جماعت کے ملوث ہونے کے تناظر میں کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ منصورہ میں منگل کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہے ۔دوسری جانب الاخوان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ تشدد اور دھماکوں میں نہ تو ملوث اور نہ اسکا کوئی تعلق ہے جبکہ اس نے منصورہ دھماکے کی خصوصی طور پر مذمت کی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ فوجی بغاوت کے خلاف اپنی جوبھی جدوجہد کریگا وہ پرامن ہوگا ۔