29 مارچ ، 2012
کراچی… کراچی میں گذشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونیو الے اے این پی کے عہدیدار زین العابدین کی نمازہ جنازہ آج صبح 10بجے پٹیل پاڑہ گراوٴنڈ میں ادا کی جائے گی۔ گزشتہ روز کے واقعات کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی آج پر امن سوگ منائے گی تمام یونٹ آفسز،وارڈ افسز،پی ایس آفسز،کراچی سمیت ضلعی دفاتراور صوبائی سیکریٹریٹ باچا خان مرکز پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے سہ پہر تین بجے باچا خان مرکز پر قر آن خوانی کی جائے گی۔