پاکستان
29 مارچ ، 2012

کوئٹہ: اسپنی روڈ پر فائرنگ،2افراد ہلاک،3زخمی

کوئٹہ: اسپنی روڈ پر فائرنگ،2افراد ہلاک،3زخمی

کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نا معلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی ہزارہ ٹاوٴن سے کوئٹہ شہر آرہی تھی جب سوا آٹھ کے قریب مسلح افراد نے اس گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات ٹھیک اسی علاقے میں اس سے پہلے بھی پیش آچکے ہیں اور آٹھ بجے کے بعد ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی تبدیلی کا وقت ہوتا ہے جس کا فائدہ اٹھا کر مسلح ملزمان نے یہ واردات کر ڈالی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کرا دیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔دوسری جانبہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے اسپنی روڑ واقعہ کی مزمت ہے اور اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلدگرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

مزید خبریں :