29 مارچ ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نا معلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6افراد ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی ہزارہ ٹاوٴن سے کوئٹہ شہر آرہی تھی جب سوا آٹھ کے قریب مسلح افراد نے اس گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات ٹھیک اسی علاقے میں اس سے پہلے بھی پیش آچکے ہیں اور آٹھ بجے کے بعد ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی تبدیلی کا وقت ہوتا ہے جس کا فائدہ اٹھا کر مسلح ملزمان نے یہ واردات کر ڈالی۔فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کرا دیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔تحفظ عزادران کونسل نے واقعے پر 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
Last Updated 11:50 am