29 مارچ ، 2012
ایبٹ آباد … ایبٹ آباد میں ڈرائیور کی غفلت سے اسکول وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 خواتین اسکول ٹیچرز اور دو طالبعلم موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے،ڈی پی او ایبٹ آباد کریم خان کے مطابق حادثہ حویلیاں کے علاقے رجوئیہ میں پیش آیا جہاں اسکول وین رجوئیہ کے علاقے گیدڑگئی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 خواتین اسکول ٹیچرز اور دو طالبعلم موقع پر جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔