29 مارچ ، 2012
کراچی… کراچی میں گذشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونیو الے اے این پی کے عہدیدار زین العابدین کی خاموش کالونی میں تدفین کر دی گئی۔ اس سے پہلے فٹبال گراوٴنڈ پٹیل پاڑہ میں انکی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر عہدیداروں اور کارکنوں کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔