29 مارچ ، 2012
سرگودھا… انسداددہشت گردی کی عدالت نے استاد پر تشدد کرنے کے ملزم پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اسلم مڈھیانہ پر فرد جرم عائد کردی ہے اور قرار دیا ہے کہ دہشت گردی کی تمام دفعات بحال رکھی جائیں گی۔ اسلم مڈھیانہ نے اپنے اوپر لگائے تمام الزمات کو مسترد کر دیا ہے۔ مقدمے کی سماعت 31مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ آج کیس کی سماعت سے قبل 70سالہ اسکول ٹیچر نفیس خان کاپہلا میڈیکل کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم بھی عدالت پہنچ گئی ۔ عدالت میں پیشی پر پولیس کی جانب سے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی گئی تھیں۔۔پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ اوردیگر ملزمان کو اسکول ٹیچر پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔