03 جنوری ، 2014
لندن…برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکا نے ڈرون طیاروں کو مزید موثر بنانے کے لئے پچیس سالہ منصوبہ تیار کرلیا ہے برطانوی اخبار کے مطابق یہ منصوبہ امریکی محکمہ دفاع کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔اس منصوبے کے مطابق امریکا ڈرون طیاروں کو کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کرے گا۔اس کے علاوہ ڈرون طیاروں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی رہنمائی کی بجائے خود ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پیدا کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق موجودہ ڈرون جی پی ایس نظام کے تحت کام کرتے ہیں ، جو باآسانی جام کیے جاسکتے ہیں۔آئندہ تیار کیے جانے والے ڈرون کو جی پی ایس کے علاوہ دوسری ٹیکنالوجی سے اڑانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ جو کسی طور پر جام نہ ہوسکیں۔