03 جنوری ، 2014
ڈھاکا… بنگلہ دیشیوں کی اکثریت نے اس ہفتے ہونے والے انتخابات کی مخالفت کردی ہے۔بنگلہ دیش کی بڑی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی پہلے ہی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکی ہے۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق 77 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ مرکزی اپوزیشن جماعت کی اتوار کو ہونے والے انتخابات میں عدم شمولیت ناقابل قبول ہو گی۔صرف 41 فیصد افراد نے ووٹ ڈالنے پر آمادگی ظاہر کی۔ اسی سروے کے مطابق 37 فیصد کا کہنا تھا کہ اگر موقع ملے گا تو وہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم حسینہ واجد نے انتخابات کے التوا کے امکانات کو مسترد کرتے ہوِئے اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا پر انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عاِئد کیا ہے۔