دنیا
08 جنوری ، 2014

امریکامیں 3عشروں کی ریکارڈتوڑ سردی نے 20 افراد کی جان لے لی

 امریکامیں 3عشروں کی ریکارڈتوڑ سردی نے 20 افراد کی جان لے لی

واشنگٹن… امریکامیں 3عشروں کی ریکارڈتوڑ سردی نے 20 افراد کی جان لے لی ہے جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور کئی ریاستوں میں اسکول اور دفاتر بھی بند ہیں۔ امریکابھرمیں سردی کے ڈیرے ایسے ڈلے ہیں کہ درجنوں ریاستوں میں نظام زندگی جام ہوکررہ گیاہے۔واشنگٹن ڈی سی میں لوگوں کا جیکٹس ہی نہیں مفلراورٹوپی کے بغیر گھرسے نکلناناممکن بناہواہے لیکن جنہیں اہم کام درپیش ہیں وہ موسم سے لڑتے ہوئے صورت حال کا مقابلہ کررہے ہیں۔ نیویارک میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہونے کے سبب ٹائمزاسکوائر کی رونقیں دن میں بھی ماندپڑی ہوئی ہیں۔ لوگ سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے اپنی منزلوں پرپہنچے اور ایسے ہی لرزتے ہوئے گھروں کی راہ لیں گے۔ یہاں درجہ حرارت منفی سولہ ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاہے اور ریاست میں ہنگامی حالت نافذہے۔ ریاست الی نوائے کے شہرشکاگومیں سردلہرلوگوں کوعمارتوں اورگھروں میں رہنے پر مجبورکیے ہوئے ہے۔ ہواکیساتھ اڑتے برف کے گالے یہاں رہنے والوں کیلئے عذاب جان بنے ہوئے ہیں۔ مڈویسٹ کے سب سے بڑے اس شہرکے صرف ایک ائرپورٹ سے بارہ سوپروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ سیکڑوں التواکاشکارہیں۔ ٹرینوں کانظام بھی متاثرہواہے۔ امریکاکی کئی ریاستوں میں بے گھرافرادکیلئے قائم شیلٹر ہومز میں جگہ کم پڑگئی ہے اور محکمہ موسمیات نے مڈویسٹ سے ساؤتھ ایسٹ تک درجہ حرارت منفی پچیس سے پینتیس ڈگری سینٹی گریڈرہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :