08 جنوری ، 2014
دبئی…دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے کھانے کے وقفے پر اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنالیے۔ خرم منظور 36 اور محمد حفیظ13 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کو جلدہی نقصان اٹھانا پڑا اور28 رنز کے مجموعی اسکور پر احمد شہزادصرف3 رنز بناکر پردیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد خرم منظور نے محمد حفیظ کے ساتھ محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ گنوائے 57 رنز بنالیے۔تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔