دنیا
08 جنوری ، 2014

اعلیٰ اعزاز حاصل کرنے والا بھارتی فوجی خاندان تمغہ بیچنے پر مجبور

اعلیٰ اعزاز حاصل کرنے والا بھارتی فوجی خاندان تمغہ بیچنے پر مجبور

کراچی… محمد رفیق مانگٹ…پاکستان کے خلاف لڑائی کرکے بھارتی فوج کا سب سے بڑا ایوارڈحاصل کرنے والے فوجی کا خاندان اس کے تمغے نیلا م کرنے پر مجبور ہو گیا۔برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کے مطابق بھارتی فوج کے سب سے بڑے تمغے پرم ویر چکرا حاصل کرنے والے فوجی کا خاندان25سال سے حکومت پنجاب سے اپنے واجبات کی وصولی کے لئے در بدر ہو گیا،اب اس کا خاندان اس تمغے کی نیلامی کے لئے مجبور ہے۔1948میں جموں و کشمیر میں لڑائی کرنے والے اعزازی کیپٹن کرم سنگھ کو اس وقت کے صدر راجندرا پرساد نے پرم ویر چکرا کے ایوار ڈ سے نوازا تھا ۔سابق فوجیوں کے لئے فلاح و بہبود کے ادارے سینک ویلفیئر بورڈ نے مصائب میں یہ کہہ کرمزید اضافہ کردیا کہ وہ کسی بھی فلاحی منصوبے اور حکومتی مددکے لئے نااہل ہیں۔کرم سنگھ کے ناراض خاندان نے اب مرکز اور ریاست کی بے حسی کے خلاف احتجاج کے طورر ملک کے سب سے بڑے ایوارڈ، تعریف خطوط اور تمغوں کو نیلامی کرنے کی دھمکی دی ہے۔کرم سنگھ کے پوتے ستنام کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے ہماری بے شمار نمائندگی اور ذاتی درخواستوں کے باوجود کارروائی نہیں کی۔ہم دیگر وزراء کے علاوہ وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل سے چار مرتبہ ملاقات کی ہے ،تمام نے ہم سے جھوٹی یقین دہانی کرائیں۔جب حکومت ہماری کوئی نہیں سن رہی تو ہمارے پاس میڈل کی نیلامی کے سواکوئی اور اقدام نہیں۔21سالہ ستنام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ او ر وزراء کے مشورے پر ہم نے فوجی فلاحی بورڈ کے سامنے مسئلہ رکھا لیکن ان کا جواب مایوس کن تھا۔کرم سنگھ کے چھوٹے بیٹے50سالہ ہرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ ہم حکومت سے کسی رقم کا مطالبہ نہیں کررہے صرف ریاست میں ایک فرد کی نوکری اور مرکز سے گیس ایجنسی کا مطالبہ کیا ہے۔کرم سنگھ نے اپنی زندگی میں ہی حکومتی مدد کی کوشش کردی تھی ،ان کا انتقال 20جنوری1993میں ضلع برنالا کے گاوٴں مالہیان میں ہوا۔ان کی بیوی 2010میں انتقال سے قبل حکومتی دروازوں پر مدد کے لئے دستک دیتی رہی۔ان کے بیٹے اور پوتے بھی کوشش کر رہے ہیں خاندان کو مرکز اور فوج کی طرف سے بھی دکھ ہی ملا،2007کو اسے وقت کے فوجی سربراہ جنرل جے جے سنگھ اور جولائی2013میں موجودہ آرمی چیف کو بھی خطوط لکھے مگر ان کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا۔

مزید خبریں :