کھیل
09 جنوری ، 2014

دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی بیٹنگ جاری

دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی بیٹنگ جاری

دبئی…دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، آج مہمان ٹیم نے 57 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا، کمار سنگارا اور کوشل سلوا12 ،12 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔کل میچ کے پہلے روزموسم کی طرح رنگ بدلتے پاکستانی بیٹسمین دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن بولنگ کی تاب نہ لاسکے اور ٹیم کی بساط 165 رنزپرہی الٹ گئی۔خرم منظور کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی سری لنکن بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، خرم منظور نے 73 رنز بنائے۔ وکٹ میں بولروں کے لئے غیر معمولی مدد نہ تھی لیکن سری لنکا کے تمام بولروں نے بہت اچھی بولنگ کی۔ لیفٹ آرم اسپنر ہیراتھ نے 26 اور پردیپ نے63 رنز دے کر تین، تین جبکہ لکمل اور شمندا ایرانگا نے دو، دو وکٹیں لیں۔نوان پردیپ ایک سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ سیریز کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :