30 مارچ ، 2012
قاہرہ … مصری عدالت نے سابق وزیر تعمیرات ابراہیم سلیمان کو آٹھ سال قید اور چھتیس کروڑ نو لاکھ ڈالر کی سزا سنائی ہے۔ابراہیم سلیمان 1993انیس سو ترانوے سے2005 دو ہزار پانچ تک مصر کے وزیر تعمیرات رہے تھے۔ان کے اور سابق صدر حسنی مبارک کے بڑے بیٹے علاء مبارک کے سسر مجدی راسخ کے خلاف گذشتہ سال فروری میں عوامی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کے بعد مئی میں سب سے پہلے پپلک پراسیکیوٹر نے بدعنوانی کے الزامات میں مقدمات دائر کیے تھے۔ماجدی راسخ اور ابراہیم سلیمان پر سرکاری زمین کو مارکیٹ سے ارزاں نرخوں پر کاروباری افراد کو فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا اور عدالت نے اس مقدمے میں دونوں کو قصور وار قرار دیا ہے۔ ان کو تینتیس کروڑ جرمانے کی مشترکہ سزا بھی سنائی ہے ۔ عدالت کے فیصلہ میں ان سے فروخت کی گئی زمین واپس کرنے کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ اس میں سے بیشتر زمین کو ڈیویلپ کرکے دوسرے افراد کو فروخت کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے ماجدی راسخ مصر کی پر#اپرٹی ڈویلپر کمپنی سوڈک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین تھے لیکن وہ گذشتہ سال اپنے اس عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔