11 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے جھٹ پھٹ مارکیٹ، رانگیواڑہ، کلا کوٹ میں دوگروپوں میں مسلح تصادم کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ لیاری کے علاقے جھٹ پھٹ مارکیٹ میں دستی بم حملہ میں لیاری گینگ وار کا اہم رکن ملا نثار شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ اور دستی بم حملے سے لیاری میں صورتحال کشیدہ ہے اور علاقے میں خوف و ہراس ہے۔ دوسری جانب میوہ شاہ قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ،مقتول کو تشدد کرکے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔