30 مارچ ، 2012
کراچی… وفاقی ٹیکس محتسب کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے اور بظاہر بھارتی ہیکرز نے اس کے ایک صفحے پر بھارتی ہیروز بھگت سنگھ، سکھ دیو سنگھ، راج گرو کی تصاویر لگا دی ہیں۔ ویب سائٹ پر پاکستان زندہ باد کی جگہ ’جے ہند‘ لکھا ہوا ہے اور ویب سائٹ کے ایک فولڈر ’اباوٴٹ ایف ٹی او‘ کو ہیک کیا گیا ہے۔