دنیا
30 مارچ ، 2012

اسپین میں معاشی اصلاحات کیلئے احتجاج میں شدت آگئی

اسپین میں معاشی اصلاحات کیلئے احتجاج میں شدت آگئی

میڈریڈ… اسپین میں اقتصادی اصلاحات اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا۔اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جس میں نو افراد زخمی ہوگئے ۔ اسپین کے مختلف شہروں میں تمام بڑی لیبر یونینز کی جانب سے ہڑتال کی گئی اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر یونین ممبرز کے اہل کاروں نے تمام دکانیں اور کاروبار بند کروادیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ بارسلونا میں مظاہرین نے کئی دفاتر کے شیشے توڑدیے اور ہنگامہ آرائی کی۔ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں نو افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید خبریں :