30 مارچ ، 2012
بیجنگ… چین میں تیز اور گرد آلود ہواوٴں نے مختلف شہروں کو لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث درجہ حرارت کئی ڈگری نیچے گر گیا۔ چین کے صوبے جیلن میں گرد آلود ہواوٴں نے لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ سانس لینے میں اور دیکھنے میں دوشواری پیش آرہی ہے۔ گرد سے بچنے کے لیے لوگوں نے ماسک پہننا شروع کردیے ہیں جبکہ تیز ہواوٴں کی وجہ سے درجہ حرارت بھی کم ہوگیا ہے۔ چین کے میٹ آفس کے مطابق گرد کا یہ طوفان کل تک تھمنے کا امکان ہے۔