پاکستان
13 جنوری ، 2014

کشمور: 3 خواتین کی 5 بچوں سمیت دریا میں چھلانگ،ایک بچے کی لاش برآمد

 کشمور: 3 خواتین کی 5 بچوں سمیت دریا میں چھلانگ،ایک بچے کی لاش برآمد

کشمور…کشمور میں کچے کے علاقے میں 3خواتین نے 5بچوں سمیت دریائے سندھ میں چھلانگ لگادی۔ ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔پولیس کاکہناہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپا ماراگیا لیکن خوف سے خواتین نے دریا میں چھلانگ لگائی۔پولیس کے مطابق امداد بھنگوار میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر گرفتاری کے لئے چھاپا مارا گیا۔ اس دوران ملزمان کی تین رشتے دار خواتین نے پانچ بچوں سمیت دریائے سندھ میں چھلانگ لگادی۔ غوطہ خوروں نے چھلانگ لگاکر چھ سال کے آصف کی لاش نکال کی جبکہ دیگر سات لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ اشہاری ملزم اور اسکے دو ساتھیوں نے ایک ماہ پہلے ٹھل پولیس کے اہلکار نبی بخش کو قتل کردیا تھا۔ لیکن ملزم اور اسکے ساتھیوں کی غیر موجودگی اور حراست کیخوف سے خواتین نے بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگادی۔

مزید خبریں :