پاکستان
13 جنوری ، 2014

لاہورایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہورایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہور…انٹی نارکوٹکس فورس نے لاہورایئرپورٹ پرسعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اورایک شخص کوحراست میں لے لیا۔انٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق سعودی عرب جانیوالے مسافر اشرف سے مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے ہیروئن بھرے کیپسولز نگلنے کا اعتراف کر لیا۔ حکام نے ملزم کے معدے سے60 کیپسولز سے بھری تھیلی برآمدکرکے اس کیخلاف کارروائی شروع کر دی ۔ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

مزید خبریں :