13 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی میں بارہ ربیع الاول کو نکالے جانے والے جلوس کی حفاظت کے لیے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے ۔کراچی میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ سے گزرے گا اور نشترپارک میں جلسہ ہوگا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ سے متصل گلیاں کنٹینرز اور واٹر ٹینکر لگاکر بند کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے گلیوں میں کنٹینرز پہنچادیے گئے ہیں۔ نشترپارک کے اطراف کی گلیوں میں بھی رکاوٹیں لگائی جائیں گی۔