پاکستان
13 جنوری ، 2014

اندرون سندھ سے آئے اساتذہ کا سکریٹری تعلیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

 اندرون سندھ سے آئے اساتذہ کا سکریٹری تعلیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی…کراچی میں اندرون سندھ سے آئے اساتذہ نے سکریٹری تعلیم اور ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اندرون سندھ سے آئے اساتذہ نے کراچی پریس کلب کے باہر سکریٹری تعلیم کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکریٹری کے تعلیم دشمن اقدامات کے خلاف ان کی برطرفی تک احتجاج جاری رہے گا۔اس موقع پر اساتذہ نے تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا۔ سندھ حکومت نے ٹیچرز کوٹہ بند کردیا ہے جسے جلد از جلد بحال کیا جائے۔انہوں نے نوکریوں میں اساتذہ کی اولادکا کوٹہ بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ملازم آرڈیننس 2000 کا خاتمہ کیا جائے اور انکو بھی وہ تمام مراعات دی جائیں جو دیگر اساتذہ کو حاصل ہیں۔

مزید خبریں :