پاکستان
13 جنوری ، 2014

جیکب آباد : کارو قرار دیئے گئے شخص کی بچوں سمیت خودکشی کی کوشش

جیکب آباد : کارو قرار دیئے گئے شخص کی بچوں سمیت خودکشی کی کوشش

جیکب آباد…جیکب آباد میں کارو قرار دیئے گئے شخص نے اپنے بچوں کے ساتھ خودکشی کی کوشش کی جسے پولیس اور لوگوں نے ناکام بنا دیاٹھل کے قریب گوٹھ گائی خان بنگلانی میں گزشتہ روز جرگے نے کاروکاری کے الزام میں ثناء اللہ بنگلانی کو سزا سنائی تھی۔ ثناء اللہ کی 2 بیٹیوں کو ونی کرنے اور 12 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔۔ ثناء اللہ بنگلانی نے آج جیکب آباد پریس کلب کے سامنے بچوں کے ساتھ خود کو جلانے کی کوشش کی تاہم پولیس اور لوگوں نے اسے روک لیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے جرگہ کرنے والے وڈیرے میر جہانگیر بنگلانی کو حراست میں لیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد رہا کردیا۔۔ ثناء اللہ نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار صمد بنگلانی نے دشمنی کی بنا پر اس پر کاروکاری کا الزام لگایاہے۔ صمد بنگلانی 2 مہینے قبل اپنی 2 بیویوں کو کاری قرار دے کر قتل کرچکا ہے۔ ثناء اللہ بنگلانی نے اپیل کی کہ اسے اور اس کے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں :