30 مارچ ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے کیس کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز نے مقدمہ میں ملوث ایس ایچ او مقصود ڈوگر کو عدالت میں پیش کر دیا۔ ہائی کورٹ نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ قتل جیسے سنگین مقدمے میں ملوث پولیس افسر کو ایس ایچ او کے عہدے پر کیسے فائز کر دیا گیا۔ کیس کی مزید سماعت اپریل کے پہلے ہفتے میں ہو گی۔