پاکستان
30 مارچ ، 2012

بجلی کے شارٹ فال میں معمولی اضافہ، لوڈشیڈنگ غیرمعمولی جاری

بجلی کے شارٹ فال میں معمولی اضافہ، لوڈشیڈنگ غیرمعمولی جاری

لاہور… ملک میں بجلی کا شارٹ ایک سو میگاواٹ اضافے کے سے 2 ہزار 8سو میگاواٹ ہو گیا۔ پیپکو کا کہنا ہے کہ ڈیموں میں پانی کی سطح گرنے اور پاور ہاوسز کو ایندھن کی کم فراہمی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔پیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی ہائیڈل پیداوار 2 ہزار 392 جبکہ تھرمل جنریشن ایک ہزار 823 میگا واٹ ہے۔ نجی بجلی گھروں سے 6 ہزار 554 جبکہ کرائے کے بجلی گھروں سے صرف 85 میگاواٹ بجلی میسر ہے۔ بحران کے باوجود 24 گھنٹوں میں کراچی کو 710 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی۔ دوسری جانب لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہیں ہوسکی لاہور میں اب بھی 8 سے 10گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ چھوٹے شہرو ں اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

مزید خبریں :