30 مارچ ، 2012
لاہور… مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کا قوم سے وعدہ ہے کہ وہ معیشت کو مضبوط کریں گے اور تعلیم کے شعبے میں بہتری لے کر آئیں گے۔کنیرڈ کالج لاہور میں طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 21 ویں صدی سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے۔ جس میں جانے کے لیے جدید تعلیم کو سیکھنا ضروری ہے لیپ ٹاپ اس میں مددگار ثابت ہوں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ طالبات کو ماضی کی طرح ہتھیار نہیں معلومات کا ذخیرہ دے رہے ہیں۔ خواتین کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنے کیلیے تین ماہ کے بعد اینڈوومنٹ فنڈز دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔