پاکستان
30 مارچ ، 2012

کراچی:قصبہ موڑ پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دو زخمی

کراچی:قصبہ موڑ پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دو زخمی

کراچی… کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں دو گروپوں میں تصادم سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو اگ لگادی۔ قصبہ کالونی میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے تین افراد زخمی ہوگئے ایس ایچ او اورنگی ٹاوٴن کے مطابق زخمیوں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا ۔ ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت عاشق افغانی کے نام سے ہوئی ہے ، مقتول پولیس کو قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ مقتول ایک بار گرفتار بھی ہوچکا ہے ، فائرنگ کے واقع کے بعد رینجرز نے علاقے میں پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا جبکہ رینجرز نے چھاپوں کے دوران ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔۔ایف سی اور ریپٹ رسپانس فورس کے جوانوں کو قصبہ کالونی میں تعینات کردیا گیا ہے۔ گرفتاریوں کے خلاف علاقے کی خواتین نے احتجاج بھی کیا۔

مزید خبریں :