30 مارچ ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ میں گزشتہ روزاسپنی روڈ پر فائرنگ اور بعد میں ہنگامہ آرائی کے دوران آٹھ افراد کی ہلاکت کے واقعات کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے،دوسری جانب واقعہ میں جاں بحق افراد کی تدفین آج سہ پہر ہزارہ قبرستان میں کردی گئی ۔ اسپنی روڈ پرفائرنگ کے واقعہ میں چھ افراد اور بعد میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے دوران دو مزید افراد کی ہلاکت کے خلاف شہر میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اورپشتونخواملی عوامی پارٹی کی جانب سے شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی گئی تھی، ہڑتال کی حمایت اے این پی، بی این پی، جے ڈبلیو پی اور مرکزی انجمن تاجران نے بھی کی تھی، جس کے نتیجے میں آج لیاقت بازار،عبدالستارروڈ،جناح روڈ،قندہاری بازار،طوغی روڈ، مری آباد،مسجدروڈ،بروری،پشتون آباد،نواں کلی اوراس سے ملحقہ علاقوں میں اہم کاروباری مراکز بندہیں اور ٹریف بھی معمول سے کم ہے، اس موقع پر اسکولوں و دفاترمیں حاضری بھی کم رہی،کوئٹہ شہر میں کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمنٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، تاہم شہر کے کسی حصے سے اب تک کسی ناخوشگوارواقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، دوسری جانب سپنی روڈ کے واقعہ میں چھ افراد کی ہلاکت کے حوالے سے علمدارروڈ،ہزارہ ٹاون،مری آباد، نیچاری اور ملحقہ علاقوں میں سوگ کی کیفیت ہے اور واقعہ میں جاں بحق ہونے، دوسری جانب واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کی تدفین ہزارہ قبرستان میں کردی گئی،تدفین میں لواحقین کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔