پاکستان
15 جنوری ، 2014

کراچی :10 سالہ بچہ چھت سے گرا یا مارا پیٹا گیا؟، معاملہ الجھ گیا

کراچی :10 سالہ بچہ چھت سے گرا یا مارا پیٹا گیا؟، معاملہ الجھ گیا

کراچی …کراچی کے علاقے کلفٹن میں 10 سالہ گھریلو ملازم کے زخمی ہونے کے معاملے کو پولیس اور ڈاکٹرز کے ابتدائی بیانات نے الجھا کر رکھ دیا۔ کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں رہائشی عمارت سے10 سالہ بچہ پراسرارطور پر زخمی ہوگیا تھا۔پولیس کو شبہ ہے کہ بچے کو چھٹی منزل سے نیچے پھینکا گیا ہے،جب کہ اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔پولیس نے فلیٹ کے مالک ڈاکٹر منہیل کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔دوسری جانب جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم پرتشدد کا کوئی نشان نہیں، اور بظاہر نہیں لگتا کہ وہ چھٹی منزل سے گرا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے 2 روز قبل بنک سے چار لاکھ روپے نکالے تھے جس میں کچھ رقم غائب ہوئی جس پر بچے سے صرف پوچھ گچھ کی، اس پر کوئی تشدد نہیں کیا ۔

مزید خبریں :