پاکستان
30 مارچ ، 2012

لاہور:ارکان پارلیمنٹ کوترقیاتی فنڈز دینے کیخلاف درخواست واپس

لاہور:ارکان پارلیمنٹ کوترقیاتی فنڈز دینے کیخلاف درخواست واپس

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دینے کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔عدالت کے روبرو فیروز شاہ گیلانی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دینا آئین کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ یہ فنڈز سیاسی رشوت کے زمرہ میں آتے ہیں۔ عدالت اس کا نوٹس لے اور ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز الاٹ کرنے کے بجائے یہ فنڈز لوکل گورنمنٹس کو الاٹ کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ پالیسی معاملہ ہے جس میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی اس پر درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

مزید خبریں :