پاکستان
30 مارچ ، 2012

خریف کی فصل کیلئے پانی کی دس فیصد کمی کا سامنا ہو گا ، ارسا

اسلام آباد… ارسا کا کہنا ہے کہ فصل خریف کیلئے مجموعی طور پر پانی کی دس فیصد کمی کا سامنا ہو گا۔پنجاب کو 31.65ملین ایکڑ فٹ جبکہ سندھ کو 28.82ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی ایڈوائری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ارسا مظہر علی شاہ کی صدارت میں اسلام آبا دمیں ہوا جس کے بعدچیئرمین ارسانے میڈیاکوبتایاکہ خریف کی فصل کیلئے اپریل سے جون تک پانی کی 20فیصد کمی رہے گی جبکہ فضل خریف کیلئے اپریل سے ستمبرتک پانی کی مجموعی قلت کا تخمینہ دس فیصدہے۔ انہوں نے بتایاکہ خیبر پختونخواکو 0.82اور بلوچستان کو 2.56ملین ایکڑ فٹ پانی ملے گا۔ مجموعی طور پر خریف میں پانی کی دستیابی کا تخمینہ 63.88ملین فٹ لگایاگیاہے۔

مزید خبریں :