پاکستان
16 جنوری ، 2014

3 وفاقی وزرا اور 1 وزیر مملکت آج وفاقی کابینہ کا حصہ بنیں گے

3 وفاقی وزرا اور 1 وزیر مملکت آج وفاقی کابینہ کا حصہ بنیں گے

اسلام آباد…وفاقی کابینہ میں آج توسیع کی جارہی ہے، نون لیگ کے خرم دستگیر خان، فاٹا کے عباس آفریدی اور جمعیت علمائے اسلام کے اکرم درانی وفاقی وزیر جبکہ مولانا عبد الغفور حیدری وزیرمملکت کا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تین وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت آج وفاقی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ ان میں جے یو آئی ف کے اکرم خان درانی بطور وفاقی وزیر اور مولانا عبد الغفور حیدری وزیر مملکت کا حلف اٹھائیں گے۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے عباس آفریدی اورحکومتی پارٹی کے خرم دستگیر بھی بطور وفاقی وزرا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب آج ساڑھے گیارہ بجے دن ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

مزید خبریں :