پاکستان
16 جنوری ، 2014

وزیراعظم کی مالاکنڈ اور سوات کیلئے بریگیڈ سطح کے کنٹونمنٹ کی منظوری

وزیراعظم کی مالاکنڈ اور سوات کیلئے بریگیڈ سطح کے کنٹونمنٹ کی منظوری

اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف نے مالاکنڈ اور سوات کے لیے بریگیڈ سطح کے کنٹونمنٹ کی منظوری دے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کا شکار لوگ ملک دشمن نہیں، بھٹکے ہوئے ہیں، حکومت انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنائیگی۔ وزیراعظم نوازشریف نے سوات کا دورہ کیا جہاں انہیں علاقے کی امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعظم نے سوات میں انتہا پسندی کا شکار نوجوانوں کے بحالی مرکز کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی سوات، مالاکنڈ اور دیگر علاقوں میں امن و ترقی کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں، حکومت پسماندگی،بے روز گاری اور معاشی بدحالی کا حل قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے نکال رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انتہاپسندی کے مراکز کا دائرہ ملک بھر کے متاثرہ شہروں تک بڑھا کر امن واپس لایاجاسکتاہے۔

مزید خبریں :